مقامی پیداوار آنے کے بعد پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی


پنجاب پرائس کنٹرول کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران آلو کی قیمت میں 58 روپے فی کلو، پیاز 27 روپے اور ٹماٹر کی قیمت میں 45 روپے تک کمی دیکھی گئی ہے۔

اس سے قبل چین اور تھائی لینڈ سے ادرک کی امپورٹ کی وجہ سے اس کی قیمت میں 30 سے 250 روپے فی کلو اضافہ ہوا تھا جبکہ اب تھائی لینڈ سے 2 بحری جہاز ادرک لے کر پاکستانی پہنچے ہیں جس کے باعث اب ادرک کی قیمت بھی کم ہو جائے گی۔

اس کے علاوہ انڈوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ انڈوں کی افغانستان سمگلنگ اور انڈے دینے والی مرغیوں کی تعداد میں کمی بتائی جا رہی ہے ایک اندازے کے مطابق انڈے دینے والی مرغیوں کی تعداد میں 35 فیصد کمی ہوئی ہے۔

پنجاب پرائس کنٹرول کمیٹی کی میٹنگ میں کابینہ ارکان نے محکمہ لائیو سٹاک کے حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا کہ انہوں نے ملک میں انڈوں کی پیداوار کم ہونے بارے پیشگی تخمینہ تیار کیوں نہیں لگایا کیونکہ اگر پیشگی اطلاع ہوتی تو انڈوں کو امپورٹ کرنے سے متعلق غور کیا جا سکتا تھا۔

پرائس کنٹرول کمیٹی پنجاب نے یہ بھی ہدایت کی کہ انڈوں کی بیرون ملک برآمد کو قابو کرنے کے لیے مزید سخت اقدامات کیے جائیں۔