مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے پی آئی اے کی شکل کا غبارہ پکڑ لیا


،مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے پی آئی اے کی شکل کا غبارہ پکڑ لیا ، یہ غبارہ مقبوضہ کشمیر کے گاؤں سوترا چک میں دیکھا گیا تھا پولیس نے اطلاع ملنے پر غبارہ قبضے میں کر لیا۔

اس واقعے کی خبر پھیلنے پر ٹوئٹر صارفین کی حس مزاح جاگ اٹھی بہت سے صارفین نے غبارے کو آزاد کرنے کا ہیش ٹیگ چلانا شروع کر دیا، ٹوئٹر پر پاکستان سے مقبوضہ کشمیر جانے والے کبوتروں کی گرفتاری کا ذکر شروع ،ایک صارف نے لکھا کہ انہیں
ہمارا خفیہ ہتھیار مل گیا۔

پہلے کبوتر اور اب غبارہ کا تذکرہ بھی چھڑ گیا، ایک صارف نے لکھا کہ بھارت نے غبارہ گرا کر ابھی نندن کا بدلہ لے لیا ،غبارے کے پیچھے بھارتی فوج کی دوڑیں لگنے پر بھی بات چل نکلی۔