ملک بھر میں آج بینک عوام کیلئے بند، زکوةٰ کٹوتی کی جائے گی


کراچی ملک بھر میں آج بینک عوام کےلئے بند ہیں ، آج زکوٰة کٹوتی کی جائے گی۔ رواں سال زکوٰة نصاب 80ہزار 933روپے ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات پیر تا جمعرات صبح 10تا شام 4بجے ہیں ، جمعتہ المبارک کو بینکوں کے اوقات صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گے۔