21 مارچ 2019 کو سپریم کورٹ نے ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے 16 ہزار 896 ایکڑز اراضی کی خریداری کے لیے بحریہ ٹاؤن کی 460 ارب روپے ادائیگی کی پیشکش قبول کی تھی۔
مگر اب بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث متاثر ہوئے کاروبار کو بنیاد بنا کر سپریم کورٹ کے جاری کردہ پلان کو منجمد کرنے کی درخواست کی گئی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ڈھائی ارب روپے کی ماہانہ قسطوں کی ادائیگی کو 3 سال کیلئے 2023 تک موخر کیا جائے۔
درخواست میں کورونا وائرس کے پاکستان اور دنیا بھر کی ملٹی نیشنلز پر پڑنے والے بڑے اثرات کو بیان کیا گیا ہے، عدالت کے پہلے حکم کی تعمیل میں بحریہ ٹاؤن کم ہوتے بیلنس کی بنیاد پر جمع کروائی گئی پیشگی رقم پر حاصل ایک ارب 20 کروڑ روپے کے مارک اپ کے علاوہ پہلے ہی 57 ارب روپے ادا کرچکا ہے۔
درخواست کے مطابق ڈھائی ارب روپے کی ماہانہ ادائیگی کے لیے بحریہ ٹاؤن کو مہینے میں اوسطاً 25 کام کے دنوں کی بنیاد پر یومیہ 10 کروڑ روپے کمانے ہوتے ہیں، جو عام حالات میں بھی ایک بہت بڑا کام ہے اور بحریہ ٹاؤن کراچی اسے بہرحال پورا کر رہا ہے۔
درخواست میں وکیل علی ظفر کی جانب سے کہا گیاہے کہ ان کے موکل کی جانب سے چلائے جانے والے کاروبار کو وبا نے متاثر کیا ہے کیونکہ اس وبا سے منسلک معاشی سرگرمیوں کی بندش کے نتیجے میں منفی نمو ریئل اسٹیٹ سیکٹر سمیت پاکستان کی معیشت کو بھاری نقصان پہنچا اور یہ سلسلہ جاری ہے۔
لہٰذا پلان کو منجمد کرنے کی درخواست کی گئی ہے کہ ڈھائی ارب روپے کی ماہانہ قسطوں کی ادائیگی کو 3 سال کیلئے 2023 تک موخر کیا جائے۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.