ملک میں کرونا وائرس سےمرنےوالوں کی تعداد7000سے متجاوز


ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کےکرونا وائرس سے مزید 23 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 1600 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7000سےتجاوزکرگئی ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس کےایکٹو کیسزکی تعداد 20ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار ہوگئی۔
مارچ سے اب تک پاکستان میں 3لاکھ 46 ہزار 476 کرونا کیسز سامنے آچکے ہیں۔ 3لاکھ 19 ہزار 431 افراد صحت یاب ہوئے۔ اِس وقت 1181مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں جبکہ 169 افراد تشویشناک حالت کے باعث وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
کرونا وائرس کے باعث اب دنیا بھر میں 12 لاکھ 59 ہزار 571 افراد انتقال کرچکے ہیں۔امریکا میں 2لاکھ 44 ہزار 449 افراد جبکہ بھارت میں 1 لاکھ 27 ہزار 104 افراد جان سے گئے۔