ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ کورونا کی دوسری لہر بہت خطرناک ہے،کورونا کی دوسری لہر میں ملتان میں کافی اموات ہوئیں،ملک میں ہیلتھ ایمرجنسی کا نفاذ ہے،اپوزیشن دوہرے معیارسے پرہیز کرے،اس میں آپ کا اور ملک کا فائد ہے،لوگ سیاسی ضرورت کے تحت بیان بازی کرتے ہیں،کوئی الزامات لگانا چاہتا ہے تو روک نہیں سکتا،یوسف رضا گیلانی نے نامناسب اور حقائق کے برعکس بات کی،یوسف رضا گیلانی اپنے الزامات کو ثابت کریں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حال ہی میں ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہوا،میری رائے میں یہ تقریب نہیں ہونی چاہیے تھی،جلسے ہوتے رہے ہیں اور ہوتے رہیں گے، سیاسی عمل کو کوئی محدود نہیں کرسکتا،ہمارا موقف ہے یہ عمل انسانی جانوں سے کھیلنے کے متراد ف تھا،ان کاکہناتھا کہ نشتر ہسپتال کا دورہ کرکے دیکھاجائے مریضوں میں کس قدر اضافہ ہوا،ملتان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح زیادہ ہے،یہ صورتحال ہماری غفلت کے باعث پیش آئی، ہم اپنے اہلخانہ ،دوست اور عزیز واقارب کو بھی متاثر کررہے ہیں،لوگ ایس او پیز پر عمل نہیں کررہے،کورونا کے باعث صورتحال مزید سنگین ہوسکتی ہے،ہر شخص سے گزارش ہے اپنے اوپر احسان کریں،شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کورونا پر عمل درآمد کیلئے سختی نہیں ہوسکتی،آگاہی دی جاسکتی ہے،عوام ایس او پیز پر عمل کریں اور غیرضروری معمولات کو موخر کردیں۔
انہوں نے کہاکہ کورونا کی دوسری لہر بہت خطرناک ہے،کورونا کی دوسری لہر میں ملتان میں کافی اموات ہوئیں،جہاں جلسہ نہیں ہونا چاہیے تھاوہاں کنٹینرزکی بھی ضرورت نہیں تھی،اپوزیشن کو جلسہ نہیں کرنا چاہیے تھااور انتظامیہ کو بھی کنٹینرز نہیں لگانے چاہیے تھے، اپوزیشن کو قلعہ کہنہ قاسم باغ میں جلسہ کرنے سے نہیں روکنا چاہیے تھا،ہم نے اپوزیشن کی سرگرمی کو زبردستی نہیں روکنا۔
وزیر خارجہ کاکہناتھا کہ ملک میں ہیلتھ ایمرجنسی کا نفاذ ہے،اپوزیشن دوہرے معیارسے پرہیز کرے،اس میں آپ کا اور ملک کا فائد ہے،ہم نے سیاسی انداز سے آگے بڑھنا ہے،میری سوچ کبھی غیر سیاسی اور غیرضروری نہیں رہی،سامنے آکر بتائیں میں نے پکڑ دھکڑ یا کسی کی تضحیک کی ہو،لوگ سیاسی ضرورت کے تحت بیان بازی کرتے ہیں،کوئی الزامات لگانا چاہتا ہے تو روک نہیں سکتا،یوسف رضا گیلانی نے نامناسب اور حقائق کے برعکس بات کی،یوسف رضا گیلانی اپنے الزامات کو ثابت کریں،پی ڈی ایم کا ملتان میں شو ناکام تھا۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.