ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی


لاہور محکمہ موسمیات نے آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ جنوبی پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

سندھ میں حیدرآباد، مٹھی، نوابشاہ، سکھر اور دیگر شہر شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے۔ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی موسم شدید گرم رہے گا۔ بلوچستان میں تربت، سبی اور نوکنڈی میں بھی شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ درجہ حرارت 44 تک جانے کی توقع ہے۔