موبائل ورلڈ کانگریس28جون سے یکم جولائی تک بارسلوناہو گی ، پچاس ہزار افرادکی شرکت کا امکان


بارسلونا موبائل ورلڈ کانگرس کا انعقاد 28 جون سے یکم جولائی تک سپین کے معروف سیاحتی مقام بارسلونا میں کیاجائے گا تاہم گوگل، فیس بک، سونی، بی ٹی، ایرکسن، نوکیا اور اوریکل نے موبائل ورلڈ کانگرس میں شرکت سے انکار کردیاہے۔

ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ موذی وباءکورونا وائرس کے باعث کیاگیاہے۔ایونٹ سے دستبردار ہونی والی سب سے بڑی کمبی گوگل کی جانب سے موبائل ورلڈ کانگرس کے ساتھ تعاون جاری رکھنےکا اعلان کیاگیاہےاور اگلے سال کانگرس میں شرکت کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔موبائل ورلڈ کانگریس کے منتظمین جی ایس ایم اے نے کوروناوائرس کی وجہ 2020 ایڈیشن منسوخ کردیاتھا، جون 2021کے آخر ایونٹ کو معطل کردیاگیاہے۔ موبائل ورلڈ کانگرس کے منتظمین کی جانب سے 45 سے 50 ہزار افراد کی شرکت کا امکان ظاہر کیاگیاہے۔اس سے قبل کانفرنس میں شرکت کرنے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوتی تھی ۔ کانفرنس میں شرکت کرنے والے افراد کو 72 گھنٹے کے اندر پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔کانفرنس کے داخلی راستوں پر تین جگہوں پرریپڈ ٹیسٹ کی سہولت دی جائے گی ۔