موسیقار اے آر رحمان کے گھر صف ماتم بچھ گئی


چنائی  بھارت کے معروف موسیقار اے آر رحمان کی والدہ کریمہ بیگم کا چنائی میں انتقال ہوگیا۔

موسیقار اے آر رحمان نے پیر کے روز اپنی والدہ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس پر بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

جب اے آر رحمان نے اسلام قبول کیا تھا تو اس وقت ان کی والدہ نے بھی دین حق کی گواہی دی تھی۔ ان کی والدہ کا پیدائشی نام کستھوری تھا لیکن قبولِ اسلام کے بعد انہوں نے اپنا نام کریمہ بیگم رکھ لیا تھا۔