مولانا سمیع الحق قتل کیس میں اہم پیشرفت، پولیس نے کس جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے تین ملزمان کو پکڑ لیا، یہ اسوقت کہاں ہیں؟سنسنی خیز انکشافات

اتوار‬‮ 11 ‬‮نومبر‬‮ 2018  |  10:52

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مولانا سمیع الحق قتل کیس میں اہم پیشرفت، تین مشکوک افرادگرفتار، پولیس کے سیف سیل منتقل کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مولانا سمیع الحق قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور پولیس نے تین مشکوک افراد کو گرفتار کر کے اپنے سیف سیل میں منتقل کر دیا ہے ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پولیس نے دو روز قبل ان تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان افراد کو مولانا سمیع الحق کے موبائل فون سے ملنے والے ڈیٹا اور نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں کی گئی جیو فینسنگ کی مدد سے گرفتار کیا گیا، پولیس

نے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ مولانا سمیع الحق قتل کیس کی تفتیش کیلئے پولیس کی تین ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں اور ان تینوں ٹیموں کی نگرانی ایس ایس پی آپریشنز اور سی پی او راولپنڈی کر رہے ہیں۔