مولانا طارق جمیل کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا


اسلام آباد معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق مولانا طارق جمیل نے عالمی وبا کورونا وائرس سے نجات حاصل کرلی،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا طارق جمیل نے اپنی صحتیابی سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ آپ سب کی دعا سے کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے،اللہ کریم اپنی رحمت سے اس وبا سے انسانیت کو خلاصی نصیب فرمائیں۔واضح رہے کہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے سی ایم ایچ میں زیر علاج تھے۔