مولانا فضل الرحمان نے جیل بھرو تحریک کی تجویز دیدی

پی ڈی ایم کا اجلاس۔۔ مولانا فضل الرحمان نے جیل بھرو تحریک کی تجویز دیدی

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کی جانب سے تجویز دی گئی کہ اپوزیشن پہلے لاہور میں 13 دسمبر کو جلسہ کرے گی اسکے بعد جیل بھرو تحریک شروع کرے گی اور آخر میں نئے سال کے آغاز میں لانگ مارچ کرے گی جبکہ استعفے آخری آپشن کے طور پر استعمال ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے تمام سیاسی جماعتوں کو جیل بھرو تحریک کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ مام جماعتیں کارکنوں کوجیل بھروتحریک کیلئےتیاررکھیں

جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز دی ہے۔ تجویز دیتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ استعفے مولانا فضل الرحمان کے پاس جمع کرائے جائیں۔ لانگ مارچ کے اختتام پر مولانا فضل الرحمان استعفے اسپیکر کو پیش کردیں گے جس پر تمام سیاسی جماعتوں نے نوازشریف کے اس فیصلے کی حمایت کی

سینئر صحافی کامران خان نے پی ڈی ایم کے جاری اجلاس کی اپڈیٹ بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دل کی آواز چینلز پر ٹکرز چل رہے ہیں ۔مولانا فضل الرحمن نے PDM کے جاری اجلاس میں تجویز دی ہے کہ پوری لیڈرشپ کارکنان سمیت گرفتار ہوجائے جیلیں بھر دیں گویا تحریک سڑکوں میدانوں سے جیلوں میں منتقل ہوجائے ۔

کامران خان کا کہنا تھا کہ کورونا طوفان کے دور میں احتجاج کا قابل تحسین طریقہ کار ہوگا۔