لیگی ایم این اے ملک ریاض کی جے یو آئی (ف) کے رضا کاروں کے سامنے ترلے منتیں
آج اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا لاہور میں مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ منعقد ہو رہا ہے جس کے لیے پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے علاوہ جے یو آئی (ف) کی رضاکار فورس بھی حفاظتی فرائض سر انجام دے رہی ہے۔
لیگی ایم این اے ملک ریاض جلسہ گاہ کے دورے پر پہنچے تو جے یو آئی (ف) کے رضا کاروں نے لیگی ایم این اے اور کارکنوں کو دروازے پر روک دیا، لیگی ایم این اے اور کارکنوں نے اپنے سربراہ کا تعارف بھی کرایا مگر انصار فورس کے دروازے پر کھڑے رضاکار نے ان کو داخلے کی اجازت نہ دی۔
واقعہ کی سامنے آنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح لیگی رہنما جلسہ گاہ میں داخلے کے لیے رضاکاروں کے ترلے منتیں کر رہے ہیں مگر ان کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی اور ان سے کہا جا رہا کہ کسی کو اندر بھیجنے کی اجازت نہیں۔
کافی دیر کی منت سماجت کے بعد ایم این اے ملک ریاض کو جلسہ گاہ میں داخل ہونے کی اجاز تو دی گئی مگر ان کے کسی کارکن کو اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اس واقعہ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پھر کہتے ہیں حکومت رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔ ان کی اوقات اور حالات دیکھیں کیسے مولانا کے گارڈ دروازہ بند کر کے مسلم لیگی ایم این اے ملک ریاض کو ذلیل کر رہے ہیں اور منتیں کروانے کے بعد اندر آنے دے رہے ہیں۔
ڈاکٹر شہباز گل کے مطابق یہ مسلم لیگ کے لیڈران کی ان کے اپنے جلسے میں عزت ہے۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.