موٹروے زیادتی کیس ، پولیس مخبری کے باوجود 10فٹ پر موجود عابد کو نہ پکڑ سکی

0
136


موٹروے خاتون زیادتی کیس، ملزم کی مخبری کے باوجود بھی پولیس عابد کو گرفتار نہ کر سکی

گجرپورہ موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد علی ملہی ننکانہ صاحب میں اپنی سالی سے ملنے گیا، تفصیلات کےمطابق مرکزی ملزم عابد علی ملہی جمعرات کو سہ پہر 4بجے پرانا ننکانہ میں اپنی سالی کشور بی بی سے ملنے آیا تھا۔

عابد نے اپنی سالی سے رائے بلار بھٹی پارک میں ملاقات کی پارک میں موجود کسی شخص نے پولیس کو بروقت اطلاع کی مگر پولیس 25 منٹ کی تاخیر سے پہنچی اور ایس ایچ او محض3 اہلکاروں کے ساتھ موقع پر پہنچا۔

فون کرنے والے خبری کی آواز سنتے ہی ملزم عابد پولیس کی موجودگی کو بھانپ کر نکل گیا حالانکہ پولیس اور ملزم کا درمیانی فاصلہ محض 10 فٹ کا تھا، پولیس 25 منٹ دیر سے پہنچی جبکہ تھانہ سٹی اور رائے بلار بھٹی پارک کا درمیانی راستہ صرف 5 منٹ سے بھی کم کا ہے۔

پولیس کا ایکشن ملزم کی سالی کشور اور 2 سالوں کو پکڑ کر پوچھ گچھ تک محدود جنہیں بعد میں رہا کردیا گیا۔