موٹروے پر دھند کے ڈیرے،موٹروے پولیس نے اہم تفصیلات جاری کردیں


لاہور موٹروے ایم تھری لاہور سے سمندری ، ایم ٹو لاہور سے خانقاہ ڈوگراں تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے شہریوں کی حفاظت کے لیے بند کی گئی ہے، قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں حد نگاہ 20میٹر ہے۔شہری گاڑیوں کے آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں، غیر ضروری سفر ،تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔شہری معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں، موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے معلومات لے سکتے ہیں۔