موٹروے پر سفرکرنے والے ہو جائیں خبردار ،اب ڈرون کیمروں سے چالان کیے جائیں گے


کراچی صوبہ سندھ کے دارلحکومت اور شہر قائد کی موٹر ویز پر آج سے ڈرونز کیمروں سے چالان کیے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس حکام نے کہاہے کہ حادثے اور ٹریفک جام کے دوران امن و امان کی صورتحال کی نگرانی کی جا سکے گی ، ڈرون کیمروں کے باقاعدہ استعمال کا افتتاح ڈی آئی جی موٹرویز کریں گے ۔