موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کردی


لاہور موٹروے پولیس نے فرض شناسی اور ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے 1 لاکھ گیارہ ہزار روپے اور تعلیمی اسناد مالک کے حوالے کر دیں۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق قومی شاہراہ پر میاں چنوں سے کے قریب فائنل فولڈر ملا۔فائل فولڈر میں 111000روپے,تعلمی اسناد اور دیگر قیمتی اشیاء موجود تھیں۔موٹروے پولیس نے فائل میں موجودکاغذات پر لکھے پتے سے مالک کو ڈھونڈ لیا اور قیمتی اشیاکو مالک کے حوالے کردیا ۔رقم اور فائل مل جانے پر شہری نےموٹروے پولیس کی ایمانداری کو سلام کیا ،شہری نے موٹروےپولیسں کو خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعائیں دیں۔