موٹر وے گینگ ریپ میں اہم پیش رفت,ملزم شفقت کا اعتراف جرم

0
98

لاہور موٹر وے زیادتی کیس میں زیر حراست ملزم شفقت نے اعتراف جرم کرلیا ہے, ملزم شفقت کو گزشتہ رات ہی گرفتار کیا گیا ہے,پولیس کے مطابق ملزم شفقت  نےزیادتی کیس میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کر لیا ہے, مرکزی ملزم عابد علی کے دوست شفقت کو وقار الحسن کی نشاندہی پر دیپالور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ملزم شفقت کا ڈی این اے بھی میچ کر گیا ہے۔

 
رفتار ملزم وقار الحسن نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ کیس میں نامزد مرکزی ملزم عابد ایک عرصہ سے شفقت نامی شخص کےساتھ وارداتیں کرتا آرہا ہے۔

وقارالحسن کے مطابق عابد کا دوست شفقت بہاولنگر کا رہائشی اور یہ دونوں ملزمان ایک عرصہ سے مل کر وارداتیں کرتے آ رہے ہیں۔

پولیس نے وقارالحسن کے انکشاف کے بعد شفقت کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بہاولنگر اور شیخوپورہ روانہ کردی تھیں۔

کیس کا مرکزی ملزم عابد تاحال گرفتار نہ ہوسکا،پولیس نے2بھائی اور والدکوحراست میں لے لیا، علاقہ مکینوں نے بھی ملزم عابد اور اس کے گھر والوں کیخلاف بیان دیا تھا۔