مچھ میں حملہ بزدلانہ اور غیرانسانی ہے،وزیراعظم کی 11 افراد کے قتل کی مذمت


اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان مچھ میں 11 افراد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مچھ میں حملہ بزدلانہ اور غیرانسانی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ حکومت جاں بحق کان کنوں کو لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی ،وزیراعظم نے ایف سی کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں ۔