مکمل فٹ ہوچکا ہوں باؤلنگ میں ویسا ہی نظر آؤں گا،شاداب خان


لاہور نائب کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاداب خان کاکہناہے کہ انجری کی وجہ سے پرفارمنس نیچے گئی، مکمل فٹ ہوچکا ہوں باؤلنگ میں ویسا ہی نظر آؤں گا، امید ہے کہ جیسے کیرئیر کا آغاز کیا ویسا پرفارم کروں۔

شاداب خان نے ویڈیو لنک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز بہت اہم ہے، تمام کھلاڑی فارم میں ہے اور اچھے ردھم میں ہے، ان کاکہناتھا کہ2پریکٹس سیشن بھی ہوئے ہیں جس سے فائدہ ہوگا، نائب کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہاکہ ون ڈے کرکٹ کافی عرصے سے ہم نہیں کھیلے، ڈریسنگ روم کا ماحول بہت اچھا ہے، کرکٹ کے علاوہ ہماری کوئی بات نہیں ہوتی، ان کاکہناتھا کہ ہم لوگ نیگیٹو باتیں نہیں سوچتے، انٹرنیشنل کرکٹ میں ہر ٹیم برابر ہوتی ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری بھی کررہے ہیں۔