مکہ میں بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار، سڑکیں زیر آب


مکہ مکرمہ  مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

مکہ مکرمہ میں حرم شریف اور خانہ کعبہ میں عمرہ زائرین بارش اور ژالہ باری سے لطف اندوز ہوئے۔ تاہم بارش کے بعد مکہ مکرمہ اور حرم شریف کے ارد گرد کے علاقوں کی سڑکیں زیر آب آگئیں۔

مقدس شہر کی اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے، متعدد گاڑیاں بارش کے پانی میں بہہ گئیں، جبکہ درجنوں افراد محصور ہوگئے۔