بہاول پور حالیہ مہنگائی کی لہر نے پاکستانیوں کے ہوش اڑائے ہوئے ہیں اور اب ایک مرتبہ پھر سے چینی کی قیمت بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیاہے جس کا اظہار گزشتہ روز شہزاد اکبر نے اپنی پریس کانفرنس میں بھی کیا تاہم حکومت کا کہناہے کہ اس کا سدباب کیا جارہاہے ۔
پاکستان کے اب مہنگے ترین اور سستے شہروں کی فہرست سامنے آ گئی ہے ، کراچی مہنگے شہروں میں اول نمبر پر جبکہ بہاولپور سستے شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔ کراچی میں سرکاری اور دکاندار کے نرخوں میں فرق 94.81 فیصد جبکہ بہالپور میں یہ فرق 9.25 فیصدریکارڈ کیا گیا۔
مقامی اخبار ’ جنگ نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق ناجائز منافع خوری میں ملک کے بڑے شہر سب سے آگے، حکومتی رٹ صر ف چھوٹے شہروں تک محدود، پورے ملک میں کسی بھی شہر میں حکومتی نرخ ناموں کے مطابق اشیائے خور و نوش فروخت نہیں کی جا رہیں۔پاکستان بیورو آف شماریات (پی بی ایس) نے قیمتوں کے تضاد کے حوالے سے سروے رپورٹ جاری کردی، اس سرکاری سروے میں کراچی اور لاڑکانہ قیمتوں کے فرق کے لحاظ سے صارفین کے لئے مہنگے ترین اور بہاول پور سب سے کم مہنگا شہر بن کر سامنے آئے ہیں۔
کراچی میں حکومتی نرخوں اور دکاندار کے نرخوں میں تضاد کا تناسب 94 فیصد سے بھی تجاوز کرگیا جبکہ بہاولپور انتظامیہ قیمتیں کنٹرول رکھنے میں سب سے آگے نظر آئی، جہاں تناسب صرف 9.25 رہا۔سروے کے مطابق صارفین کی قیمتوں اور ڈی سی نرخوں کے درمیان کراچی میں سب سے زیادہ فرق94.81 فیصد ہے، اس کے بعد لاڑکانہ 49.54 فیصد، سکھر 38.77 فیصد، حیدرآباد 28.34 فیصد ہے۔
پنجاب کے بڑے شہروں میں قیمت کا فرق بہت کم شرح پر برقرار رہا، بہاولپور میں سب سے کم 9.25 فیصد، سیالکوٹ میں 10.35، لاہور 10.53فیصد، راولپنڈی 11.84فیصد، سرگودھا 12.98فیصد، فیصل آباد 16.16فیصد، ملتان 21.65فیصد، گوجرانوالہ 18.75فیصد، اسلام آباد میں قیمتوں کا فرق 19.16فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح خیبر پختونخوا کے دارلحکومت پشاور میں 17.09فیصد، بنوں شہر 26.75 فیصد فرق ریکارڈ کیا گیا۔ صوبہ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں سرکاری انتظامیہ کے نرخوں اور مارکیٹ کے نرخوں میں تضاد 30.81 فیصد، خضدار 38.53 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.