مہوش حیات کی بہن کیساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی

کراچی (آئی ا ین پی) معروف اداکارہ ماڈل و گلوکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی بہن کے ساتھ شراتی موڈ میں نظر آرہی ہیں۔ مہوش حیات کی جانب سے ایک ویڈیو انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اپنی بہن افشین حیات کے ہمراہ نظر آرہی ہیں۔ مہوش حایت کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دونوں گھر میں موجود عام بہن بھائیوں کی طرح لڑائی میں مصروف ہیں اور اس لڑائی کو بہت انجوائے بھی کر رہی ہیں، مہوش حایت کی ویڈیو میں ایک انگریزی گانا بھی سنائی دے رہا ہے۔

مہوش کی جانب سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ گھر میں بہن بھائیوں کے کام، انہوں نے اپنی ویڈیو میں دوسروں کو خبر دار کرتے ہوئے ساتھ میں مزید لکھا ہے کہ براہ کرم گھر میں اسے نہ آزمائیں۔