اسلام آباد نمل یونیورسٹی کی طالبہ اور ریڈ کراس میں ملازمت کرنے والی کائنات طارق کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم نے اس کے ساتھ خفیہ نکاح کا اعتراف کر لیا اور قتل کی وجہ بھی بتا دی ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق کائنات طارق کے قتل کے کیس میں اسلام آباد پولیس نے اپنی تفتیش مکمل کر لی ہے۔ اس دوران ملزم خالد بن مجید نے پولیس کو بتایا کہ اس نے کائنات طارق کے ساتھ خفیہ نکاح کر رکھا تھا جسے وہ منظرعام پر لانا چاہتی تھی۔
مجید نے بتایا کہ کائنات لاہور کے دارالامان میں رہائش پذیر تھی جہاں سے اس نے آن لائن جاب کے لیے درخواست دی۔ مجید نے اسے انٹرویو کے لیے بلایا اور اسے نوکری کے لیے منتخب کرکے اسلام آباد منتقل ہونے کو کہا۔ وہاں اس کا کائنات کے ساتھ معاشقہ شروع ہوا اور دونوں نے خفیہ نکاح کر لیا۔ ان کے دو دوست اس نکاح کے گواہ تھے۔ پولیس کے مطابق مجید اور کائنات کے نکاح کا کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ملاکیونکہ نکاح رجسٹرنہیں کرایا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق مجید نے ہی کائنات کو نمل یونیورسٹی میں داخلہ دلوایا اور وہاں خود کو کائنات کا بھائی ظاہر کیا۔ اس نے کائنات کو اپنی ہنڈا کار بھی دی۔ مجید نے پولیس کو بتایا کہ میرا کائنات کو اپنانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ میں نے صرف اس کی تسلی کے لیے اس کے ساتھ نکاح کیا تھا۔ جب اس نے نکاح کو منظرعام پر لانا چاہااور میں نے انکار کیا تو اس نے خودکشی کر لی۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.