میرے پلاٹ کا قبضہ ابھی تک نہیں چھڑایا جاسکا وزیراعظم عمران خان کے بہنوئی عبد الاحد کا انکشاف


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کے بہنوئی عبدالاحد نے ایک انٹرویومیں بتایا ہے کہ میرے پلاٹ کا قبضہ اب تک نہیں چھڑایا جاسکا ،یوسف جو کہ میرے ساتھ والے پلاٹ کا مالک تھا اس کے قتل کے بعد انہیں بھی دھمکیاں دی گئیں اور کہاگیا کہ یہ خطرناک لوگ ہیں۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ وہ باقی پلاٹوں کا قبضہ بھی چھڑانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن انہیں پلاٹ کا قبضہ ملنے کے بعد عدالت سے پھر حکم امتناعی دے دیاگیا، ابھی تک پلاٹ ان کے نام نہیں ہوسکا۔وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ

دنوں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ایک ہاوسنگ سوسائٹی میں میرے بہنوئی کے پلاٹ پر قبضہ کرلیا گیا تھا میں نے اقتدارمیں آکر کئی بار آئی جی پنجاب پولیس سے قبضہ چھڑانے کی بات کی لیکن قبضہ برقرار رہا اور ایک دن قبضہ مافیا نے بہنوئی کے برابر والے پلاٹ کے مالک کو گولی مار دی،اس واقعے کے بعد میں نے عمر شیخ کو بطور سی سی پی او لاہور لانے کا فیصلہ کیا جنہوں نے آتے ہی قبضہ مافیا کے کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ سی سی پی اولاہور عمر شیخ نے چارج سنبھالنے کے فوری بعد 2 افراد کو گرفتار کرلیاتھا۔