مینار پاکستان کا جلسہ ناکام،مریم نواز پارٹی لیڈرز پر برہم


مینار پاکستان پر کامیاب جلسے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے,مریم نواز نے مینار پاکستان جلسے کی ناکامی کا ذمہ دار ن لیگی رہنماؤں کو قرار دے دیا، ذرائع کے مطابق مریم نواز نے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے کام نہ کرنے والوں کی تلاش شروع کردی ہے۔


پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے گریٹر اقبال میں ہونے والے جلسے کی ناکامی پر پارٹی پارٹی رہنماؤں سے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔مریم نواز کی جلسے کو کامیاب بنانے کےلیے گلی گلی جاکر چلائی جانے والی بھرپور مہم بھی کام نہ آئی جلسہ بری طرح ناکام ہوگیا ہے جس پر مریم نواز غصہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے ان افراد کی تلاش شروع کردی ہے جنہوں نے جلسے کو کامیاب بنانے کےلیے کام نہیں کیا۔ مریم نواز کو لگتا ہے پارٹی کے چند لوگوں نے پارٹی کے کچھ لوگ انہیں کامیاب ہوتا دیکھنا نہیں چاہتے۔

گزشتہ روز لاہور کے تاریخی مینار پاکستان پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے جلسہ کیا گیا تھا جس کی میزبانی ن لیگ کے ذمہ داری تھی