لاہور پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ سے ناراض فاسٹ باولر محمد عامر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیاہے ، ان کا کہناتھا کہ باضابطہ اعلان آئندہ دودنوں میں کروں گا ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر نے نجی ٹی وی کے صحافی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماحول بن چکاہے ، مجھے نہیں لگتا کہ موجود ہ مینجمنٹ کے انڈر کھیل سکتاہوں ،میں کرکٹ چھوڑ رہا ہوں ، مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہاہے ،ہر بات پر مجھے پر طنز کیا جاتاہے ، میں نے 2010 سے 2015 تک بہت ٹارچر برداشت کیا ہے ، کرکٹ سے دور رہا اور جو واقعہ ہوا اس کی سزا بھی کاٹی ، مجھے بار بار یہ کہا جارہاہے کہ پی سی بی نے تم پر بہت سرمایہ کاری کی ہے ، میں دو بندوں کو کریڈٹ دیتاہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا ان میں نجم سیٹھی اور شاہد آفریدی شامل ہیں، یہ وہ دو بندے ہیں جنہوں نے میرا مشکل وقت میں ساتھ دیا جبکہ باقی ٹیم کہہ رہی تھی کہ ہم نے عامر کے ساتھ نہیں کھیلنا ، میں ان کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ انہوں نے مشکل وقت میں سپورٹ کیا ۔
محمد عامر کا کہناتھا کہ میں نے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا ذاتی فیصلہ کیا لیکن اسے لوگوں کے سامنے غلط انداز میں پیش کیا گیا کہ پتا نہیں میں ملک سے کھیلنا نہیں چاہتا ، ارے بھائی ملک سے کون نہیں کھیلنا چاہتا ؟۔کبھی باولنگ کو چ کہتے ہیں کہ عامر نے ڈچ کر دیا ، کبھی کہتے ہیں اس کا ورک لوڈ نہیں تھا ، مجھے دبے لفظوں میں کہا گیا کہ بھائی صاحب آپ ہمارے مستقبل کے پلان میں نہیں ہیں ۔
قومی ٹیم کے فاسٹ باولر کا کہناتھا کہ ابھی پاکستان واپس پہنچا ہوں ایک یا دو دن میں اپنی فیملی سے ملاقات کے بعد کرکٹ چھوڑنے کا حتمی اور باضابطہ اعلان کروں گا ۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.