”میں نے منہ دھو کر ایک بار پھر سکور دیکھا“ بھارتی ٹیم کی درگت پر شعیب اختر کی ایسی ٹویٹ کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا


لاہور  پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم کے 36 رنز پر آﺅٹ ہونے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ” میں نیند سے بیدار ہوا اور دیکھا تو سکور 369 تھا، لیکن میں یقین نہیں کر سکتا تھا۔ پھر میں نے اپنی آنکھیں دھوئیں اور سکور دیکھا تو وہ 36 رنز 9 کھلاڑی آﺅٹ تھا۔ مجھے اس پر بھی یقین نہیں آیا اور پھر میں ایک بار پھر سونے چلا گیا۔“

واضح رہے کہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم کو ’عالمگیر‘ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جو پوری اننگز میں صرف 36 رنز بنا کر ہی آﺅٹ ہو گئی اور آسٹریلیا کو جیت کیلئے 90 رنز کا ہدف دیا جو اس نے باآسانی 21 اوورز میں حاصل کر کے ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔