ناگورنوکاراباخ فتح: ایم ایم اےفائٹرکی کرولس عثمان میں انٹری


آذربائیجان کے مشہور کک باکسر اور مسکڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کے کھلاڑی ’جابیت صمدوف‘ نے ترکی کی تاریخی سیریز “کرولس عثمان” میں شامل کرلیا گیا۔

ایم ایم اے فائٹر جابیت صمدوف کو تاریخی ترک ڈرامے میں بہادر جنگجو گانجا بے کا کردار سونپا گیا جو انھوں نے گزشتہ قسط میں ادا کیا۔

سن 2004 سے 2006 کے درمیان مختلف ایونٹس میں متعدد اعزازات حاصل کرنے والے آذربایجان کے فائٹر جابیت صمدوف نے مسکڈ مارشل آرٹس آرگنائزیشن کو جوائن کیا۔


جابیت صمدوف نے 2009میں مینڈاؤگس ساکلاوسکاس کو شکست دی اور راؤل کیٹیناس اور سرگئی لاسسنکو کو آخر میں فائنل 16 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

صمدوف رواں سال 28 ستمبر کو آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ کے دوران ناگورنوکاراباخ میں ملکی دفاع کے لیے فرنٹ لائن پر چلے گئے جبکہ انھوں نے رضاکارانہ طور پر فوج میں داخلہ لیا تھا۔

واضع رہے کہ ترکی کے تاریخی ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کی زندگی پر توجہ دی گئی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ ارطغرل غازی کے انتقال کے بعد ان کے سب سے چھوٹے بیٹے 23 سالہ عثمان اول نےکس طرح تخت سنبھالا اور ترکی کی سرزمین کا نیے حکمران بنے۔

یاد رہے ترکی مشہور ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی نے دنیا بھر میں خوب مقبولیت حاصل کی تھی۔