نعمان سمیع نے اداکارہ علیزے شاہ سے تعلق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

0
74


کراچی (این این آئی)اداکار نعمان سمیع نے اداکارہ علیزے شاہ سے تعلق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کررہی تھی کہ مبینہ طور پر دونوں اداکاروں نے راہیں جدا کر لی ہیں کیونکہ دونوں نے ہی انسٹاگرام پرایک دوسرے کو فالو کرنا ترک کردیا تھا۔ایک صارف نے نعمان سمیع کو پیغام لکھا اور علیزے سے تعلق کے حوالے سے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ اخلاقی اقدار سکھانے کی کوشش کی۔صارف نے لکھا کہ پہلے آپ لوگ اپنی دوستی خود ہی پبلک کرتے ہیں پھر بریک اپ

کی خبر دے کر لطف اندوز ہوتے ہیں، کیا آپ اپنے چاہنے والوں کو یہ ترغیب دے رہے ہیں؟۔نعمان سمیع نے صارف کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز اپنایا اور لکھا کہ بہت ہی نیک خیال ہیں، ویسے اسلام میں تہمت لگانا گناہ ہے۔نعمان نے یہ بھی لکھا کہ ’کیا آپ کو یہ یقین ہے کہ اس انسان نے حرام کام کیا ہے‘۔