نوجوان سعودی اداکارہ اپنے فلیٹ میں پراسرار طور پر ہلاک


قاہرہ : سعودی عرب کی ٹی وی اداکارہ اریج عبداللہ اتوار کو مصر کے شہر قاہرہ میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائی گئی، پولیس نے لاش قبضے میں کر مزید کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق 24 سالہ اداکارہ کے فلیٹ میں جب ان کی ملازمہ داخل ہوگئی تو وہ مردہ حالت میں پڑی ہوئی تھی۔ اداکارہ کی ملازمہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس افسران کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ان کی موت میں قتل کا شبہ نہیں اور ممکنہ طور پر یہ اچانک اور طبعی موت ہے۔معاملےکو فوری طور پر پبلک پراسکیوشن کو ریفر کیا گیا جس نے موت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے فوری پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا۔

پوسٹ مارٹم میں یہ بات سامنے آئی کہ خاتون سوتے ہوئے پلمونری امبولزم کا شکار ہوئی جس سے ان کی موت واقع ہوئی جس کے بعد پراسکیوشن نے اداکارہ کی لاش کو تدفین کے لیے سعودی عرب بھیجنے کے لیے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔