نوجوان لڑکی کو ہاتھ جتنا کیلا مل گیا، دیکھ کر دنیا والے بھی حیران رہ گئے


لندن برطانیہ میں ایک لڑکی مارکیٹ سے کیلے خرید کر لائی جن میں ایک کیلا اتنا بڑا تھا کہ اس نے تصویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی تو دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے۔ انڈیا ٹائمزکے مطابق سام پالمر نامی اس لڑکی کا تعلق برطانوی شہر ویسٹن سپر میئر سے ہے جس نے سوشل میڈیا پر اس کیلے کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔ وہ اس کیلے کو اپنی کلائی کے ساتھ ناپ رہی ہوتی ہے اور یہ اس کی کلائی سے بھی قدرے بڑا ہوتا ہے۔

اپنی پوسٹ میں سام کہتی ہے کہ ”اتنا بڑا کیلا میں نے زندگی میں پہلی بار دیکھا ہے۔ اس کی لمبائی 12انچ سے بھی زیادہ ہے۔ میں نے لاکنگ کاسل میں ایک دکان سے یہ کیلے خریدے تھے جن میں سے یہ اتنے بڑے سائز کا کیلا بھی موجود تھا۔ جب میں شاپنگ کے بعد گھر واپس آئی تو میری 65سالہ ماں نے شاپنگ بیگ کے اندر سے ہی اس کیلے کو دیکھتے ہوئے حیرت سے پوچھا کہ یہ کیا ہے؟ ان کے اس طرح حیران ہونے پر میں ہنسی پڑی اور انہیں کیلا نکال کر دکھایا، جس پر وہ بھی ہنسنے لگیں۔“