نیب راولپنڈی کی پٹرول بحران کے ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات شروع


راولپنڈی قومی احتساب بیورو(نیب) نے پٹرول بحران کے مرکزی کرداروں کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق پٹرول بحران 2020 کے حوالے سے سیکرٹری پٹرولیم ڈویڑن، ڈی جی آئل، اوگرا اور آئل کمپنیوں کے کردار کی انکوائری ہو گی۔ پٹرولیم ڈویڑن میں تعینات ریفائنریوں، مارکیٹنگ کمپنیوں اور انٹرسٹیٹ کمپنی افسران سے بھی پوچھ گچھ ہو گی۔ نیب راولپنڈی نے سیکرٹری پٹرولیم ڈویڑن سے پٹرول انکوائری کمیشن کی مصدقہ رپورٹ 26 اپریل تک طلب کر لی ہے۔ سیکرٹری پٹرولیم ڈویڑن کو رپورٹ کے ہمراہ متعلقہ دستاویز بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پٹرول بحران 2020 کے باعث قومی خزانے کو 25 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تھا ۔