نیب نوٹسز کا عدالت میں جواب دوں گا،سلیم مانڈوی والا


کراچی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والاکاکہنا ہے کہ نیب نوٹسز کا عدالت میں جواب دوں گا،کسی سے رعایت نہیں چاہتانہ دھمکی دے رہاہوں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے مزار قائد پر حاضری دی ،سلیم مانڈوی والا نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ قائد کے مزار پر آکر احساس ہوتا ہے ہم قائد کے خواب سے دور چلے گئے،پاکستان کیلئے قائد کے خواب کو پورا کرناہوگا،پاکستان قائد کے خواب پر بناناہوگا،قائد چاہتے تھے تمام لوگوں کو مساوی حقوق ملیں،انہوں نے کہاکہ قانون سب کیلئے برابرہوناچاہئے۔

انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ فورم پر معاملات اٹھاو¿ں گا،نیب نوٹسزکا عدالت میں جواب دوں گا، فضل الرحمان کواب نوٹسزکاکیافائدہ،ایک سال پہلے دیتے،الیکشن کمیشن نے کہہ دیا سینیٹ انتخابات وقت پرہوں گے۔