نیوزی لینڈ سے سیریز ہارنے کی ذمہ داری کس پر جاتی ہے ؟ شاداب خان نے بتا دیا


لاہور  نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوینٹی میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز چھین لی ہے تاہم اب اس شکست کی ذمہ داری کپتان شاداب نے اپنے سر لے لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق میچ میں شکست کے بعد تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے شادا ب کا کہناتھا کہ آج کا کھیل مشکل تھا ، پاور پلے کی وجہ سے گیم کی قیمت چکانا پڑی ، ٹیکنیک کا مسئلہ نہیں تھا بلکہ گراونڈ کی کنڈیشن ذرا مشکل تھی ۔ان کا کہناتھا کہ کراﺅڈ کے باعث ہماری حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ محمد حفیظ نے بہت ہی شاندار بیٹنگ کی ، ہم اس سے مزید سیکھیں گے ، الگے میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ شاداب کا کہناتھا کہ بطور سینئر کھلاڑی اور کپتان میں ذمہ داری لیتاہوں ۔

یاد رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 164 رنز کاہدف دیا جو میزبان ٹیم نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 19.2 اوورز میں نہایت ہی آسانی کے ساتھ عبور کر لیا ۔پاکستان کی جانب س محمد حفیظ کے علاوہ کوئی کھلاڑی کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوا ۔محمد حفیظ کی قسمت اچھی نہ رہی اور وہ 99 رنز کے ساتھ ناٹ آٹ رہے ، یعنی صرف ایک سکور کے ساتھ سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو پائے ۔