نیوزی لینڈ میں موجود سکواڈ کی کورونا رپورٹس منفی، قرنطینہ چھوڑنے کی اجازت

نیوزی لینڈ میں موجود سکواڈ کی کورونا رپورٹس منفی، قرنطینہ چھوڑنے کی اجازت مل گئی، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم سمیت اسکواڈ میں شامل 51 ارکان کل کرائسٹ چرچ کی مینجڈ آئسولیشن چھوڑدیں گے۔ جس کے بعد اسکواڈ مینجڈ آئسولیشن چھوڑ کر قریبی ہوٹل پہنچ جائے گا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے بھی تصدیق کی ہے کہ وزارت صحت کی منظوری کے بعد کل پاکستانی اسکواڈ مینجڈ آئسولیشن چھوڑے گا۔ کوئنز ٹاؤن میں ٹی 20 اورٹیسٹ سیریز سے قبل ٹریننگ ہوگی۔

پی سی بی نے یہ بھی کہا کہ نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کا آخری ہیلتھ چیک اپ کل ہوگا۔ جبکہ ایک رکن آکلینڈ سے کوئنزٹاؤن میں اسکواڈ کو جوائن کرے گا۔

ٹیم کی قیادت قومی کرکٹر اور مایہ ناز کھلاڑی بابراعظم اور نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔ ٹیم میں شامل باقی کھلاڑیوں میں محمد رضوان، حیدر علی، محمد حفیظ، افتخاراحمد، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد حسنین، حارث رؤف، شاہین آفریدی، عثمان قادر، وہاب ریاض، فہیم اشرف، عماد وسیم اور عبداللہ شفیق شامل ہیں۔

جب کہ ان سب کے ساتھ ساتھ سرفراز احمد اور حسین طلعت کی ٹی 20اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔