نیپرابجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی حکومتی درخواست پر کل سماعت کرےگا


اسلام آباد نیپرا بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی حکومتی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی کے فی یونٹ اوسط قیمت16 روپے 79 پیسے کرنے کی سفارش کی گئی ہے،بعض صارفین کو ایک روپے84 پیسے فی یونٹ تک سبسڈی دینے کی سفارش کی گئی ہے،300 یونٹ تک کے گھریلو صارفین کو سبسڈی دی جائے گی ۔

حکومت کی جانب سے300 سے 700 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کیلئے 48 پیسے فی یونٹ اضافہ تجویزکیاگیاہے،700 سے زائد یونٹ والے صارفین کیلئے 2 روپے 4 پیسے ،ٹی او یو آف پیک صارفین کیلئے 3 روپے 23 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے، اس کے علاوہ کمرشل صارفین کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 9 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

صنعتی صارفین کیلئے ایک روپے 14 پیسے تک کمی کی سفارش کی گئی ہے،زرعی صارفین کو حکومت بجلی کی قیمتوں پر سبسڈی دے گی ،حکومت بجلی کے زرعی صارفین کو 85 ارب روپے کی سبسڈی دےگی ۔