نیویارک واٹس ایپ کی طرف سے نئی پرائیویسی پالیسی لاگو کیے جانے پر اسے بہت تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے صارفین کی تعداد میں بھی نمایاں کمی ہوئی کہ لوگ متبادل ایپلی کیشنز کی طرف جانے لگے۔ اس پر واٹس ایپ کی طرف سے پرائیویسی پالیسی کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے اور ایک نیا ’اِن ایپ بینر‘ بھی متعارف کروا دیا گیا ہے جس کے ذریعے لوگ ایپلی کیشن میں رہتے ہوئے ہی نئی پرائیویسی پالیسی اپ ڈیٹ سے متعلق معلومات حاصل کر سکیں گے تاہم اس اپ ڈیٹ میں بھی شرط وہی ہے کہ آپ کو اس پرائیویسی پالیسی سے ہر حال میں متفق ہونا ہی پڑے گا۔ بصورت دیگر آپ کا واٹس ایپ اکاﺅنٹ 15مئی سے بند ہو جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق پہلی بار نئی پرائیویسی پالیسی لاگو کیے جانے پر دنیا بھر سے واٹس ایپ کے خلاف شدید ردعمل آیا جس پر کمپنی کی طرف سے اس پالیسی کو لاگو کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی اور اس پر نظرثانی بھی شروع کی۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ اس کی نئی پرائیویسی پالیسی ’افواہوں‘ کا شکار ہوگئی۔ لوگوں کو اس کے متعلق غلط معلومات ملیں جس کی وجہ سے ایک ہنگامہ برپا ہو گیا۔ یہی وجہ ہے کہ اب واٹس ایپ کی ایپلی کیشن کے اندر ہی ایک بینر متعارف کروا دیا گیا ہے جہاں اس پالیسی اپ ڈیٹ کے متعلق حقیقی معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔ کمپنی کی طرف سے یہ اقدام ’جھوٹی اطلاعات‘ سے بچنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.