ریلوے نہیں چلاسکتے، آؤٹ سورس یا بند کرنا پڑے گا،ریلوے کی وزارت سنبھالتے ہی اعظم سواتی نے ہاتھ کھڑے کردئیے
اسٹیل ملز کی طرح ملک کے ریلوے نظام کا بھی برا ہے،وزیر ریلوے اعظم سواتی نے مایوسی کا اظہار کردیا، نیوز کانفرنس سے گفتگو میں کہا کہ اگر یہی نظام چلتا رہا تو پاکستان اسٹیل ملز کی طرح ریلوے کو بھی بند کرنا پڑجائے گا، بحیثیت وزیر کہہ رہا ہوں، ریلوے کو ہم نہیں چلاسکتے۔
وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 46 برس بعد ٹرین کا سفر کیا ہے۔میں نے 1974 میں آخری بار ریلوے سے سفر کیا تھا اور اس کے بعد اب بطور مسافر سفر کیا۔
اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ایسا ہی رہا تو اسٹیل ملز کی طرح ریلوے کو بند کرنا پڑے گا۔ جو کام ہم خود نہیں کرسکتے وہ آؤٹ سورس کردیں گے،شیخ رشید اپنے دور میں کافی چیزیں پائپ لائن میں ڈال گئے۔ ان کی طرح کام نہیں کرسکتا مگر کوشش ضرور کروں گا۔
پریس کانفرنس میں اپوزیشن کے استعفوں بارے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کا کہنا تھا کہہ اگر اپوزیشن استعفی دیدیے تو ختم دلواؤں گا،سینیٹ میں مٹن اور بریانی کی دیگیں تقسیم کروں گا،اور ان کے استعفی فوری منظور کروا لوں گا۔
ریلوے یونین کے رہنما نے اعظم سواتی کے بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر کو محکمے کے معاملات کاعلم ہی نہیں، اس وقت ریلوے اسٹیل ملز کی طرح بیٹھی ہوئی نہیں ہے بلکہ کما کر دے رہی ہے۔ ریلوے میں ملازمین کی قلت ہے۔ ایک آدمی چالیس لوگوں کا کام کرتا ہے۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.