وزراتوں کی تبدیلی:’ڈوبتی کشتی بچانے کی ناکام کوشش ہے’


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کو ڈوبتی کشتی بچانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سواریوں کی جگہیں بدلنے سے اب کچھ نہیں ہوگا۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کے بعد شیخ رشید کو ریلوے سے ہٹاکر وزیر داخلہ بنادیا اور اعجاز شاہ کو وزیر داخلہ سے ہٹاکر انسداد منشیات کا قلمدان سپرد کیا گیا جبکہ انسداد منشیات کے وزیر اعظم سواتی کو ریلوے کا وزیر لگا دیا۔

مریم نواز نے ایک دن بعد اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’کشتی غرق ہونے لگے تو توازن قائم کرنے کے لیے سواریوں کی جگہ تبدیل کردی جاتی ہیں۔ لیکن عوام کے سمندر میں ہچکولے کھاتی کشتی کو ڈوبنے سے کوئی نہیں بچا سکتا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’کشتی غرق ہونے کو ہے۔ سواریوں کی جگہیں بدلنے سے اب کچھ نہیں ہوگا۔‘