وزڈن نے ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کر دیا، کون سے دو پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں؟ انتہائی حیران کن خبر آ گئی


لاہور  وزڈن نے ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کر دیا ہے جس میں دو پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شان مسعود اور بابر اعظم وزڈن کی ٹیسٹ ٹیم آف 2020ءمیں شامل ہوگئے، شان مسعود نے اس سال چھ میچز میں 46.55 کی اوسط سے 419 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم نے سال 2020ءمیں تین سنچریوں کی مدد سے چھ میچز میں 600 رنز بنائے۔

شان مسعود اور بابر اعظم کے علاوہ ڈوم سیبلی، کین ولیم سن، مارنوس لابوشین، بین سٹوکس، کوینٹن ڈی کوک، کائل جیمی سن، سٹورٹ براڈ، ٹم ساﺅتھی اور نیتھن لیون بھی وزڈن کی ٹیسٹ ٹیم 2020ءمیں شامل ہیں۔