وزیراعظم آج سکھر میں 446 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کریں گے، اسدعمر


اسلام آباد وفاقی وزیر اسد عمرنے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج سکھر میں 446 ارب روپے کے تاریخی پیکج کا اعلان کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران آج سکھر میں سندھ کے 14 اضلاع کے ترقیاتی پیکج کااعلا ن کریں گے۔ عمران خان قومی سوچ رکھنے والے واحد قومی لیڈر ہیں،وہ کسی خاص خطے کے لیے نہیں پوری قوم کا سوچتے اور فیصلے کرتے ہیں۔

وزیراعظم آج سکھر میں سندھ کے 14 اضلاع کے ترقیاتی کاموں کے لئے 446 ارب روپے کے تاریخی پیکج کا اعلان کریں گے.  نے اپنے ہر فیصلے سے ثابت کیا ہے کے وہ قومی سوچ رکھنے والے واحد لیڈر ہیں. وہ کسی خاص خطے کے لئے نہیں پوری قوم کے لئے سوچتے اور فیصلے کرتے ہیں