وزیراعظم عمران خان آج جنوبی وزیرستان کا دورہ کریں گے


اسلام آباد  وزیراعظم عمران خان آج جنوبی وزیرستان کا دورہ کریں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااورصوبائی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے،معاونین خصوصی عثمان ڈار، شہبازگل اور ثانیہ نشتر بھی ہمراہ ہوں گے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق وزیراعظم علاقے میں تعمیر وترقی کے مختلف منصوبوں کاآغاز کریں گے،کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں چیک تقسیم کئے جائیں گے،وزیراعظم وانا میں احساس پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں کاافتتاح کریں گے ،وزیراعظم عمران خان قبائلی مشران کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے۔