وزیراعظم عمران خان آج فون کالز پر عوام سے مخاطب ہوں گے


اسلام آباد وزیراعظم عمران خان آج فون کالز پر عوام سے مخاطب ہوں گے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی فون کالز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان آج 77 منٹ تک عوام سے مخاطب ہوں گے۔

آج دن ساڑھے 11 بجے سے 11 بج کر 58 منٹ تک کالز کا پہلا دورانیہ ہو گا۔اس کے بعد 12 بج کر 3 منٹ سے 12 بج کر 29 منٹ تک دوسرا دورانیہ ہو گا جبکہ 12 بج کر 32 منٹ سے 12 بج کر 55 منٹ تک تیسرا دورانیہ ہو گا۔