وزیراعظم عمران خان آج پشاور کا دورہ کریں گے


پشاور پی کے نوشہرہ ضمنی الیکشن میں ناکامی پر وزیراعظم عمران خان آج پشاور کا دورہ کریں گے

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان پارٹی امورپر مشاورت کریں گے،پی کے 63 نوشہرہ میں ناکامی کی وجوہات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم صوبائی کابینہ اور ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے،وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ محمود خان اورگورنرشاہ فرمان سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم کو صوبائی حکومت کے امور پر بریفنگ دی جائے گی ۔