وزیراعظم عمران خان آج کوہسار یورنیورسٹی کا افتتاح کریں گے


اسلام آباد وزیراعظم عمران خان آج دورہ مری کے دوران کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق وزیرا عظم عمران خان آج مری کا دورہ کریںگے اور کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے۔یونیورسٹی کے قیام کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے۔کوہسار یونیورسٹی میں ہوٹل منیجمنٹ سمیت سیاحت سے منسلک شعبوں میں تعلیم و تربیت پر توجہ دی جائے گی۔آرٹس اور سائنس مضامین بھی پڑھائے جائیں گے۔اس مقصد کےلئے پنجاب ہاو¿س مری کو کوہسار یونیورسٹی کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

اس یونیورسٹی میں سیاحت کی تعلیم حاصل کرنے والے طلباءکو جدید طریقوں کے مطابق عملی تعلیم دی جائے گی اور اس کا الحاق معروف بین الاقوامی یونیورسٹی سے کیا جائے گا۔اس کے علاوہ وزیر اعظم مری میں ٹی بی سینیٹوریم کی اپ گریڈیشن کا افتتاح بھی کرینگے۔