وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات طے پا گئی ، کب اور کہاں ہو گی ؟ جانئے


اسلام آبا د وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے جو کہ کل شام وزیراعظم ہاﺅ س میں ہو گی ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان کل شام ہونے والی ملاقات میں ہم خیال اراکین اسمبلی بھی ہمراہ ہوں گے ، جس دوران جہانگیر ترین اپنے خلاف ایف آئی اے کے کیسز سے متعلق تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے ۔ہم خیال اراکین اسمبلی کل صبح جہانگیر ترین کے گھر اکھٹے ہوں گے جس کے بعد وہ عمران خان سے ملاقات کیلئے ایک ساتھ وزیراعظم ہاﺅس جائیں گے ۔

یاد رہے کہ جہانگیر ترین اور ہم خیال گروپ سے ملاقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی لیکن جہانگیر ترین نے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملاقات ہو گی تو صرف وزیراعظم کے ساتھ ہی ہو گی ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جہانگیر ترین کی پیشوں کے دوران ہم خیال اراکین اسمبلی بھی ان کے ہمراہ ہوتے تھے ۔