وزیراعظم عمران خان سے سپیکر خیبرپختونخوا مشتاق غنی کی ملاقات


اسلام آباد وزیراعظم عمران خان سے سپیکر خیبرپختونخوا مشتاق احمد غنی نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

پرائم منسٹر آفس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر مشتاق کی ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ارکین اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اور مانسہرہ ، ایبٹ آباد روڈ کی توسیع و مرمت کے بارے میں بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات ہوئی، کھیلوں کے فروغ اور سماجی فلاح و بہبود کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کےد وران معاون خصوصی سید زوالفقار عباس بخاری بھی موجودتھے۔