وزیراعظم عمران خان نے سیاسی حکمت عملی بدلنے کا فیصلہ کر لیا ، شیخ رشید کو پی ڈی ایم کے خلاف کیا کام کرنے سے روک دیا ؟ بڑی خبر


اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے جارحانہ سیاسی حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے اور اپنے وزراءکو بھی جارحانہ انداز اپنانے سے روک دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے وزراءکو حکومتی کارکردگی اجاگر کرنے اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت دی ہے جب کہ مفادات کے ٹکراو¿ اور تنقید کے پیش نظر بعض مشیران اور معاونین خصوصی کو ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ شبلی فراز اور فیصل واوڈا جلد دوبارہ وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے، عامر کیانی کا بھی دوبارہ کابینہ میں واپسی کا امکان ہے۔ وزیراعظم نے میڈیا حکمت عملی کو بہتر بنانے کے لیے شیخ رشید احمد کو متحرک رہنے کی ہدایت دی ہے۔ وزارت داخلہ کا لاہور میں بھی کیمپ آفس قائم کیا جارہا ہے۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے انتظامات الگ کرنے کے لیے فیصل جاوید کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے جب کہ میڈیا پر اقدامات کی تشہیر کی ذمہ داری شبلی فراز کے سپرد کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو پی ڈی ایم سے متعلق سخت بیان دینے بھی منع کیا ہے۔