وزیراعظم عمران خان نے لاپتہ افراد کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا


اسلام آباد  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے لا پتہ افرادکے لیے قانون سازی کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے کابینہ کو ہدایت کی کہ جبری گمشدگیوں سے متعلق قانون لانے کا عمل تیز کیا جائے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال اور پھیلاؤ کی شرح کے بارے میں بریفنگ دی گی ۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ کورونا کیسز دن بدن کم ہورہے ہیں ، 50 ہزار فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ یکم مارچ سےمعاشی سرگرمیوں کوبحال کردیاجائےگا۔ وزیراعظم کو قبضہ مافیاسےسرکاری زمینیں واگزارکرانےمیں پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی ۔

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کی مشکلات کا ادراک ہے، ماضی کی بدانتظامی سے عوام مشکلات کا شکا ر ہوئے۔ کوروناکی وجہ سےمعاشی مشکلات میں مزیداضافہ ہوا، معاشی مشکلات مدنظررکھتےہوئےکفایت شعاری مہم شروع کی جس کا آغاز وزیراعظم ہاؤس سے کیا گیا ۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی تنصیب کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل کو شفاف بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جبری گمشدگیوں سےمتعلق قانون لانےکاعمل تیزکیاجائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خسارےوالےسرکاری اداروں کاحجم عوام کےسامنےرکھاجائے،عوام کوملکی معاملات کامکمل علم ہوناچاہیے۔